خصوصی افراد کیلئے امدادی اقدامات کا سلسلہ مستقل بنیاد پر جاری رہے گا ،ڈپٹی کمشنر بھکر

120
Ali Akbar Bhandar
Ali Akbar Bhandar

بھکر 14 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر نے کہاہے کہ خصوصی افراد کیلئے امدادی اقدامات کا سلسلہ مستقل بنیاد پر جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خصوصی افراد امدادی پروگرام سے استفادہ کر سکیں۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ایک معذور خاتون کو وہیل چئیر دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ خصوصی افراد کیلئے امدادی پروگرام کے دائرہ کار کو مخیر و اہل ثروت افراد کے تعاون سے مزید وسیع کیا جائیگا