خطے میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں مل رہا ہے، سندھ نے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ،اگر شوگر ملیں وقت پر چلتیں تو آج چینی کا بحران پیدا نہ ہوتا، شہباز گل

خطے میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں مل رہا ہے، سندھ نے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ،اگر شوگر ملیں وقت پر چلتیں تو آج چینی کا بحران پیدا نہ ہوتا، شہباز گل

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اس وقت پور ی دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے اور دنیا کے بڑے بڑے ممالک میں گذشتہ 50سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، اس وقت خطے میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں مل رہا ہے، شوگر مافیا ہر دور میں بلیک میل کرتا رہا ہے،بدقسمتی سے جب یھی ان پر کوئی قانون لاگو کرتے ہیں یہ عدالتوں سے سٹے آرڈر لے آتے ہیں، سندھ نے ملک دشمنی کا ثبوت دیا اور ابھی تک شوگر ملیں نہ چلائیں ،اگر سندھ کی شوگر ملیں وقت پر چلتیں تو آج چینی کا بحران پیدا نہ ہوتا۔

اتوار کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 60 لاکھ ٹن چینی کی ضرورت ہوتی ہے، پچھلے سال چینی کم پیدا ہوئی جبکہ اس سال بمپر کراپ فصل ہوئی اور اس سال 70لاکھ ٹن چینی پیدا ہوگی، زیادہ فصل ہونے سے ہمیں وقت سے پہلے گنے کی کرشنگ کرنا تھی اور ملوں کو چلانا تھا لیکن سندھ نے ملک دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ابھی تک ملیں ہی نہیں چلائیں، اگر سندھ والے بروقت ملیں چلاتے تو اس وقت چینی کا بحران پیدا نہ ہوتا، اب دو چھوٹی ملیں مٹیاری اور کرن جن کی پیداوار کم ہے نے 10نومبر کو کام کا اعلان کیا لیکن 15نومبر سے پنجاب کی ملیں بھی شروع ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا نے ہر دور حکومت میں حکومت کو بلیک میل کیا، ہم نے کمپٹیشن کمیشن کو از سرنو ریویو کیا ،جرمانے کئے ، ایف بی آر کا جو ٹیکس چوری ہوتا تھا اسے درست کیا ،قانون بنایا کہ کوئی مل اپنے پاس سٹاک نہیں کر سکے گی ورنہ حکومت اسے اپنی تحویل میں لیکر عوام کو بیچ دے گی لیکن بدقسمتی ہے کہ یہ مافیامہنگے وکیل سے عدالتوں سے سٹے آرڈر لے لیتے ہیں اور اس سے مالک کو براہ راست فائدہ ہوتا ہے لیکن تمام شہری مہنگائی کی چکی میں پستے ہیں۔انہوں نے کہا اپوزیشن بیروز گاروں کامسترد شدہ ٹولہ ہے جنہیں عوام سے نہیں بلکہ اپنی سیاست سے سروکار ہے ،

ہم طاقت کے استعمال کے حامی نہیں، 13 کروڑ افراد کیلئے احساس پروگرام لائے ہیں جس سے غریب عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین جو اس وقت مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں انہی کی جماعتوں کے افراد جو ان شوگر ملوں کے مالک ہیں وہ سٹے پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ شہباز گل نے عدالتوں سے استدعا کی کہ آپ سیاسی معاملات میں انہیں ضرور سٹے دیں لیکن مہنگائی کے معاملہ میں انہیں کوئی رعایت نہ دیں ورنہ غریب عوام لٹکتی رہے گی، جب عدالت ان چوروں کو ریلیف دیدے گی تو عمران خان وہاں کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمرہ عدالت لگائی جائے اور اس کا فوری فیصلہ سنایا جائے۔ شہباز گل نے کہا کہ پرویز رشید سیاسی برائی کا منبع ہے، کہہ رہے تھےکہ بھارت میں پٹرول سستا ہے لیک

ن آج کانگریس نے کہا ہے کہ خطے میں سب سے سستا تیل پاکستان میں ہے، 2017 میں جب فی بیرل 27ڈالر تھا تو اس وقت پٹرول 70روپے لیٹر تھا اگر اس حساب سے دیکھا جائے توآج تیل 200سے زیادہ کا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جن کے دل میں عوام کا درد ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں اور نہ ہی قتل وغارت کرنا چاہتی ہے اس لئے مذاکرات بہترین آپشن ہے۔