راولپنڈی۔ 10 اگست (اے پی پی) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ خطے کے فنکار پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ملی نغموں کے ذریعے نوجوان نسل میں حب الوطنی پیدا کرنا قابل تحسین ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل میں ملی نغموں کی اختتامی تقریب کے موقع پر کہی، ڈائریکٹر پنجاب آرٹس …
خطے کے فنکار پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 10 اگست (اے پی پی) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ خطے کے فنکار پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ملی نغموں کے ذریعے نوجوان نسل میں حب الوطنی پیدا کرنا قابل تحسین ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل میں ملی نغموں کی اختتامی تقریب کے موقع پر کہی، ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل وقار احمد اور ناہید منظور بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی ایک نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملی نغموں کے ذریعے نوجوان نسل میں حب الوطنی پیدا کرنا قابل تحسین ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ نوجوان نسل کو آبائواجداد کی قربانیوں کے بارے میں آگاہ کریں، پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی وقار احمد نے کہا کہ آرٹس کونسل نے کوشش کی ہے گلوکاروں کے ساتھ ساتھ موسیقاروں کو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے، واضح رہے کہ سازوں پر ملی نغمے بجانے والوں میں عمران انجم نے پہلی، سوشیل ساگر نے دوسری، بادشاہ نے تیسری اورعلیشبہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، صوبائی وزیر راشد حفیظ نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔








