اسلام آباد ۔ 20اکتوبر (اے پی پی) خلیجی ممالک سے معاہدوں اور حکومتی اقدامات سے سمندر پار پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد سال 2019 کے پہلے 9ماہ میں 5 لاکھ تیس ہزار تک پہنچ گئی۔وزارت نے سال کے پہلے نو مہینوں میں 430،529 افراد کو بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹر کیا۔ وزارت اوور سیز پاکستانیزکی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2018 میں یہ تعداد صرف 382،429 افراد تک محدود تھی۔خلیجی …
خلیجی ممالک سے معاہدوں اور حکومتی اقدامات سمندر پار مقیم پاکستانی ہنرمندوںکی تعداد 2019 کے پہلے 9ماہ میں 5 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی
اسلام آباد ۔ 20اکتوبر (اے پی پی) خلیجی ممالک سے معاہدوں اور حکومتی اقدامات سے سمندر پار پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد سال 2019 کے پہلے 9ماہ میں 5 لاکھ تیس ہزار تک پہنچ گئی۔وزارت نے سال کے پہلے نو مہینوں میں 430،529 افراد کو بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹر کیا۔ وزارت اوور سیز پاکستانیزکی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2018 میں یہ تعداد صرف 382،429 افراد تک محدود تھی۔خلیجی ممالک سے معاہدوں اور حکومتی اقدامات سے اس تعداد میں اضافہ ہوا۔زلفی بخاری کے دور وزارت کے بارہ مہینوں میں کل 568،464 افراد کو روزگار ملا،پچھلے سال کی نسبت کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔پچھلے سال کے مقابلے میں 143،597 افراد کا اضافہ قابل تحسین ہے۔مستقبل میں متحدہ عرب امارات اور کویت میں روزگار کے سلسلے میں مزید افراد کو بھیجا جائے گا،بیرون ملک سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔صرف ستمبر کے مہینے میں پاکستانیوں نے ایک ارب چوہتر کروڑ ڈالر سے زائد رقم پاکستان بھیجی۔









