خلیج تعاون کونسل کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے

ریاض۔28جولائی (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ حملے خطرناک کشیدگی، بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔ جاسم محمد البدیوی نے سعودی عرب کے ساتھ جی سی سی کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کونسل سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔