خلیج تعاون کونسل کی مصر کی دمیاط بندرگاہ پر ڈرون حملے کی مذمت

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے مصر کے شمال میں بحیرۂ روم کے ساحل پر واقع دمیاط بندرگاہ پر ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔

ریاض۔31جولائی (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے مصر کے شمال میں بحیرۂ روم کے ساحل پر واقع دمیاط بندرگاہ پر ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں اور حملے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جی سی سی کے رکن ممالک مصر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس کی سرزمین، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔