چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے خواتین کو قومی ترقی اور سیاسی عمل میں فعال کردار ادا کرنے کا شعور دیا۔
فاطمہ جناح نے خواتین کو قومی ترقی اور سیاسی عمل میں فعال کردار ادا کرنے کا شعور دیا، سینیٹر روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے خواتین کو قومی ترقی اور سیاسی عمل میں فعال کردار ادا کرنے کا شعور دیا۔
مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 133 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ ہمیں ان کی جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے بے مثال جدوجہد کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے خواتین کو قومی ترقی اور سیاسی عمل میں فعال کردار ادا کرنے کا شعور دیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مادرِ ملت کی دیانت ، جرات اور اصولی سیاست آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مادرِ ملت کی قومی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کا نام ہمیشہ عزت و احترام سے لیا جاتا رہے گا۔








