خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف بن فلاح الحجراف بدھ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

79
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل نائف بن فلاح الحجراف بدھ کو پاکستان کا دورہ کریں گے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر بات چیت کے علاؤہ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ فریقین کو باہمی تعاون کا جائزہ لینے، پاکستان اور جی سی سی کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر از سر نو توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔پاکستان اور جی سی سی کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات ہیں۔

جی سی سی رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مشترکہ عقیدے، اقدار اور ثقافت کے مستحکم بنیادوں پر قائم ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے دورے سے پاکستان اور جی سی سی کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہو گا