اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو مثالی سزائیں دینے کے لئے پارلیمنٹ میں ایک متفقہ بل کی تیاری کے سلسلہ میں مشاورت جاری ہے، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پارلیمنٹیرینز سے کہا کہ وہ ملک میں …
خواتین سے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو مثالی سزائیں دینے کے لئے پارلیمنٹ میں ایک متفقہ بل کی تیاری کے سلسلہ میں مشاورت جاری ہے، سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو مثالی سزائیں دینے کے لئے پارلیمنٹ میں ایک متفقہ بل کی تیاری کے سلسلہ میں مشاورت جاری ہے، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پارلیمنٹیرینز سے کہا کہ وہ ملک میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سخت ترین سزائیں دینے کے لئے موئثر قانون سازی کریں۔ انہوں نے موٹر وے پر ٰایک خاتون کی عصمت دری کے واقعہ کی سخت مذمت کی اور کہا کہ مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سنگین جرائم کے نتائج سے آگاہ کرنے کے لئے مہم شروع کی جانی چاہیے اور ایسے جرائم میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔







