خواتین میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص میں تاخیر مہلک ثابت ہو سکتی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص میں تاخیر مہلک ثابت ہو سکتی ہے، اس حوالہ سے بھرپور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان کو کم کرنے کے لئے ایک اہم احتیاطی …

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص میں تاخیر مہلک ثابت ہو سکتی ہے، اس حوالہ سے بھرپور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان کو کم کرنے کے لئے ایک اہم احتیاطی تدابیر خواتین کے لئے ایک سادہ پیغام ہے، وہ یہ کہ اپنی چھاتی کا خود معائنہ کریں اور اگر کوئی مشتبہ سوجن ہے تو اس کی مزید تشخیص کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر سے تشخیص مہلک ہو سکتی ہے، اس حوالہ سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا کے کردار کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے خاتون اول ثمینہ علوی کا ایک ٹویٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے اکتوبر کے مہینے میں چھاتی کے سرطان کے حوالہ سے آگاہی مہم کو حتمی شکل دینے کے لئے ذمہ داران سے اپنی ملاقات کا حوالہ دیا۔ خاتون اول نے کہا کہ آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں اس سرطان کے کیسز اور اس سے جڑی اموات کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے آگاہی کے لئے ہمیں پورا سال مل کر کام کرنا چاہئے۔