خواتین پارلیمنٹیرین کی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

خواتین پارلیمنٹیرین کی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے متحرک نیٹ ورک قائم ، درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ میکنزم تیار کیا جائیگا، مشترکہ اعلامیہ اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) خواتین پارلیمنٹیرین کی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بدھ کو یہاں اختتام پذیر ہو گئی۔ 13 ملکوں کی خواتین پارلیمنٹیرین نے مشترکہ اعلامیہ میں اس عزم کا …

خواتین پارلیمنٹیرین کی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر
خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے متحرک نیٹ ورک قائم ، درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ میکنزم تیار کیا جائیگا، مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) خواتین پارلیمنٹیرین کی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بدھ کو یہاں اختتام پذیر ہو گئی۔ 13 ملکوں کی خواتین پارلیمنٹیرین نے مشترکہ اعلامیہ میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے متحرک نیٹ ورک قائم اور خواتین کو درپیش مختلف چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ میکنزم تیار کریں گی۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سماجی انصاف کے ذریعے جمہوریت کو فروغ دینے کی غرض سے حکومتوں پر اثر انداز ہونے کیلئے خواتین پارلیمنٹیرین کے بامعنی اتحاد اور پارٹنر شپ ان کی اولین ذمہ داری ہو گی۔ سماجی اتحاد اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں خواتین پارلیمنٹیرین کے کردار سے متعلق تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام ویمن پارلیمنٹیری کاکس نے کیا تھا۔ کانفرنس میں 13 ممالک سے تعلق رکھنے والی تقریباً 30 خواتین پارلیمنٹیرین نے شرکت کی۔ سیکرٹری کاکس اور رکن قومی اسمبلی شازیہ پرویز ملک نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خواتین کیلئے ان کے متعلقہ ممالک میں قانون سازی اور پائیدار ترقی پر زور دیا۔ خواتین پارلیمنٹیرین کو سماجی انصاف، مساوات اور جمہوریت کیلئے خواتین پارلیمنٹیرین پر مشتمل نیٹ ورک تشکیل دینے کی دعوت دی گئی تاکہ وہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔

Leave a Reply