خواتین پر گھریلو تشدد،ہراسانی،بد سلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے، انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ

151
انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

چنیوٹ. 16 اکتوبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق خواتین پر گھریلو تشدد،ہراسانی،بد سلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اینٹی ویمن ہراسمینٹ اینڈ وائلنس سیل خواتین کو ہر طرح سے تحفظ فراہم بھرپور کردار اداکررہاہے۔

انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سب انسپکٹر لاریب شاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر گھریو تشدد،ہراسگی،بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔خواتین میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ماہ ستمبر میں اینٹی ویمن ہراسمینٹ اینڈ وائلنس سیل کو40سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے کی10سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔خواتین کو ہراساں کرنے کی15سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔لین دین کے معاملات،تشدد وغیرہ کی 10سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔گھریلو تشدد،لڑائی جھگڑے کی 10سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

تما م درخواستوں پر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے خواتین کی دادرسی یقینی بنائی گئی۔خواتین پر گھریلو تشدد،ہراسانی،بد سلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ ، پنجاب پولیس پبلک ایپ، ایمر جنسی نمبروں سے مدد حاصل کر سکتی ہیں