خواتین کوبااختیار بنانے کے لئے معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، م ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

55
Firdous Ashiq

سیالکوٹ۔29مئی (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق خواتین کوبااختیار بنانے کے لئے معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہی۔

موضع کوبے چک،سیالکوٹ میں "یونیورسٹی پروگرامز اینڈ انٹر گرلز کالج پنجاب گروپ آف کالجز” کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ علم اور ریسرچ کا فروغ پی ٹی آئی کے منشور کااہم حصہ ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں تعلیمی انقلاب برپا کیا جا رہا ہے، بڑے شہروں سمیت دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، طالبات کوبااختیار بنانے کے لئے تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،اہل علاقہ کی بچیاں مستقبل کی معمار ہیں،

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ ایک قوم ایک نصاب اس انقلاب کی اولین سیڑھی ہے،تعلیمی انقلاب برپا کیے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتی، تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے والی قومیں ہی حقیقت میں دنیا پر راج کرتی ہے، پنجاب حکومت تمام اضلاع میں یونیورسٹیاں بنا رہی ہے تاکہ تعلیمی ترقی کی بدولت ملکی ترقی کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کہ معیار زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی روک تھام کے لئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکری ملازمین سمیت دیگر اداروں میں کام کرنے والے افراد کی اجرت میں اضافے کی منظوری دی ہے،

ملک کی معاشی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں،وزیراعظم عمران خان کی دن رات کی کاوشوں سے ملکی ترقی کی شرح 4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔عالمی معتبر ادارے بھی پاکستان کی ترقی کے معترف اور اس پاکستان کی ترقی پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں قوم کو تعلیم کے فروغ اور یونیورسٹیوں کے حوالے سے مزید خوشخبریاں دیں گے، تمام اضلاع میں یونیورسٹیوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، قوم کو گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم دیں گے،پسماندہ علاقے بھی زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی زراعت اور کسان دوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں گندم، گنے، کینو، چاول اور دالوں سمیت کئی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ،م لیگ اور ش لیگ آپس میں گتھم گتھا ہو چکے ہیں، ظل سبحانی دوم لندن یاترا نہ ہونے کے سبب غم سے نڈھال اور مارے مارے پھر رہے ہیں،

غیر سنجیدہ اپوزیشن کے چال چلن قوم دیکھ رہی ہے،کرپٹ اپوزیشن کی پکنک پارٹیوں اور آنیوں جانیوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ملک کے روشن مستقبل کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق تمام تر وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔