خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا ٹویٹ

64
موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے لئے ہمیں نہ صرف قوانین کے ذریعے بلکہ مائنڈ سیٹ تبدیل کرتے ہوئے جدوجہد کرنا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پرپیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد، وراثت کے حقوق کا تحفظ اور کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں لیکن ہمیں ہراسگی، بدسلوکی اور امتیازی سلوک کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔ یہ ہمارا چیلنج ہے اور خواتین کو امتیازی سلوک اور بدسلوکی کے خلاف جنگ میں آگے آنا ہوگا۔