جنیوا۔22اکتوبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے خواتین کے پہلے فٹسال ورلڈ کپ 2025 کے لیے ریفریز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق فٹسال ورلڈ کپ 2025 آئندہ ماہ 21 نومبر سے 7 دسمبر 2025 تک فلپائن میں منعقد ہوگا۔فیفا ریفریز کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں کل 27 افراد شامل ہیں، جن میں 26 ریفریز اور 1 سپورٹ ریفری شامل …
خواتین کے پہلے فیفا فٹسال ورلڈ کپ کے لیے ریفریز کا اعلان

مزید خبریں
جنیوا۔22اکتوبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے خواتین کے پہلے فٹسال ورلڈ کپ 2025 کے لیے ریفریز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
شنہوا کے مطابق فٹسال ورلڈ کپ 2025 آئندہ ماہ 21 نومبر سے 7 دسمبر 2025 تک فلپائن میں منعقد ہوگا۔فیفا ریفریز کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں کل 27 افراد شامل ہیں، جن میں 26 ریفریز اور 1 سپورٹ ریفری شامل ہیں۔
ان کا انتخاب یورپ، ایشیا، شمالی امریکاور جنوبی امریکاکی کنفیڈریشنز سے کیا گیا ہے۔یہ ایونٹ خواتین کے لیے فیفا کا پہلا فٹسال ورلڈ کپ ہوگا، جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ فہرست میں چین سے دو ریفریز لیانگ چنگ یُن اور ژو شِن بھی شامل ہیں۔








