
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ان تمام خواتین ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی ذاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے معاشرتی رکاوٹوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام خواتین ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی ذاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے دوران معاشرتی رکاوٹوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لیڈی ہیلتھ ورکرز کی حیثیت ہمارے صحت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی سی ہے۔