اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان میں امن و خوشحالی کی نوید ثابت ہو گا۔سرمایہ کاری بورڈحکام کے مطابق حکومت پاکستان سی پیک کے کامیاب نفاذ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ جبکہ سی پیک کے تحت بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو خاص ترجیح دی گئی ہے۔ بلوچستان کے عوام سی پیک …
سی پیک منصوبہ بلوچستان میں امن و خوشحالی کی نوید ثابت ہو گا، حکام سرمایہ کاری بورڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان میں امن و خوشحالی کی نوید ثابت ہو گا۔سرمایہ کاری بورڈحکام کے مطابق حکومت پاکستان سی پیک کے کامیاب نفاذ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
جبکہ سی پیک کے تحت بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو خاص ترجیح دی گئی ہے۔ بلوچستان کے عوام سی پیک سے حقیقی معنوں میں استفادہ حاصل کریں گے۔ یہ میگا پراجیکٹ خطے میں مقامی لوگوں کے لئے وسیع مواقع پیدا کرے گا جس کے سبب بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔








