اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور سرمایہ کاری بورڈ کے چئرمین و وزیرمملکت ڈاکٹر مفتاح اسمعیل پر مشتمل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے ملک کے آٹو سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پہلے سے موجود صنعتوں کی کارکردگی میں اضافہ کے لئے تمام شراکتداروں کی مشاورت سے آٹو پالیسی کی بہتری کیلئے تجاویز مرتب کی ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کے بیان کے مطابق آٹو سیکٹر کی بہتری اور ترقی کیلئے انجینئرنگ کے شعبہ کی ڈرافٹ کی تیاری کیلئے انجینئرنگ ڈویلپمینٹ بورڈ کی مشاوت حاصل کی گئی جبکہ فنانشل معاملات کا ڈرافٹ ڈاکٹر مفتاح اسمعیل نے تیار کیا ہے