لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):قائد مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق گنگارام ہسپتال گئے اورتھیلی سیمیا کا شکار زیر علاج19 سالہ بچے عبد الرحمن کی عیادت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل
ایم ایس گنگارام ہسپتال پروفیسر عارف، پروفیسر نوید، پروفیسر آف ریڈیالوجی و دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے متعلقہ ڈاکٹرز کو بچے کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایت کی۔