ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):محکمہ سکول ایجوکیشن میں گریڈ 19 کے آفیسر خواجہ مظہر الحق کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز ایلیمنٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا۔سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے احکامات کی روشنی میں خواجہ مظہر الحق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سکولوں میں بہتری لائی جائے گی، معیار تعلیم کو مزید بہتر کیا جائے گا، اساتذہ کی حاضری یقینی اور وقت کی پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے خواجہ مظہر الحق کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز ایلیمنٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا ایڈیشنل چارج تفویض کیا گیا ہے