اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):پشاورسے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان پرخصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پرانہوں نے کہاکہ کہ ان کے حلقہ میں گیس اور بجلی کے حوالہ سے گھمبیر مسائل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ارکان پارلیمان کی موجودہ تنخواہیں ناکافی ہیں، وزرا کوایوان کی کارروائی میں دلچسپی لینا چاہئے۔
ملک میں سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پرحملے ہورہے ہیں ،ایسے میں ارکان اوروزرا کوایوان کی کارروائی میں سنجیدہ طرزعمل کامظاہرہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اوربلوچستان پرخصوصی توجہ دی جائے، دونوں صوبے اس ملک کاحصہ ہے،ہم اس ملک کیلئے کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔