اسلام آباد ۔ 22جولائی (اے پی پی) خیبرپختونخوا میں 10 مہلک امراض کے خلاف قطرے پلانے اورٹیکے لگانے کی خصوصی مہم آج شروع ہوگئی ہے جو دوہفتے جاری رہے گی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران صوبے بھر کے بچوں کو خسرہ ‘ ہیپاٹائٹس ‘ نمونیا ‘ ٹی بی خناق’ پولیو اور دوسرے مہلک امراض سے بچاﺅکے ٹیکے لگائے جائیںگے اورقطرے پلائے جائیںگے۔خیبر پختون خوا حکومت نے والدین پرزوردیا گیا ہے کہ وہ ٹیکے لگوانے کے عمل میں بھرپو ر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو ان مہلک امراض سے بچائیں۔