اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) سی پیک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ترجمان حسن داﺅد بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی کوریڈور اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ حکومت کی کاوشوں سے سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں صنعتی اور زرعی تعاون، گوادر کی ترقی، سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان …
سی پیک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ترجمان حسن داﺅد بٹ کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) سی پیک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ترجمان حسن داﺅد بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی کوریڈور اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ حکومت کی کاوشوں سے سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں صنعتی اور زرعی تعاون، گوادر کی ترقی، سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈھانچے کو تیز کرنے اور منصوبوں کی توجہ مرکوز کرنے کے لئے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پاکستان اور چین نے پاکستان۔چین بزنس کونسل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعتی اور زرعی ترقیاتی منصوبوں کو لاگو کرنے کے لئے نجی شعبے کے لوگوں کو شامل کرنے کے لئے حکومت نے زراعت، صنعتی اور سماجی ، اقتصادی ترقی جیسے اہم شعبوں میں چین کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔








