خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ کو چانسلر کے اختیارات منتقل

86
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

پشاور۔ 10 فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے زیر اعلویٰ کو منتقل کت دیئے گئے۔

گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سےجاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے تمام زیرالتوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کئے جائیں۔

خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعدجاری مراسلہ میں گورنرسیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔