پشاور۔ 08 دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں گریڈ 17 کی آسامیوں کے لئے قابلیتی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں مرد سبجیکٹ سپیشلسٹ( مطالعہ پاکستان، کیمسٹری، فزکس و آئی ٹی)، سبجیکٹ سپیشلسٹ اسلامیات(مرد و خواتین)، محکمہ آبپاشی اور محکمہ مواصلات و تعمیرات میں اسسٹنٹ انجینئرو ایس ڈی او سول، محکمہ صحت میں لیکچرر پا ک سٹڈی اورمحکمہ کھیل، سیاحت، آثار قدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان میں کیمسٹ کی گریڈ 17 کی آسامیوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
مذکورہ ٹیسٹ 21 دسمبر 2023 سے 05 جنووری 2024 تک منعقد کئے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے تمام متعلقہ امیدواروں کو ان کے رول نمبرز سلپس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے ، اگر کوئی امیدوار اپنے رول نمبر سلپ کے حوالے سے کمیشن کی ویب سائٹ،ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات حاصل نہ کر سکے تو وہ امتحان کے انعقاد سے پہلے دفتری اوقات کار کے دوران کمیشن کے دفتر سے رجوع کر سکتا ہے
یا درج ذیل فون نمبرات 091-9214131, 9212897, 9213750, 9213563 (Extension No. 105/180 ) پر بھی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔