پشاور۔ 22 نومبر (اے پی پی):آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے ریجنل پولیس آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنے۔
آر پی اوز کو جاری مراسلہ میں آئی جی پی نے کہا ہے کہ آر پی اوز پولیس اہلکاروں کی جلسے جلوس میں عدم شرکت کو یقینی بنائیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیاہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کے احکامات کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔