پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جماعت اسلامی کی سینئر قیادت، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور صوبائی سینئر رہنما و صوبائی امیر شمالی عنایت اللہ خان نے جمعہ کو گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں امن و امان اور سیاسی و انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں صوبہ میں پائیدار …
خیبرپختونخوا کو پرامن اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کیلئے تمام سیاسی قیادت کا اتحاد ضروری ہے، فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جماعت اسلامی کی سینئر قیادت، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور صوبائی سینئر رہنما و صوبائی امیر شمالی عنایت اللہ خان نے جمعہ کو گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں امن و امان اور سیاسی و انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں صوبہ میں پائیدار امن کے قیام اور صوبہ کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد سمیت صوبہ کی ترقی کیلئے وفاق سے جڑے مسائل کے حل سے متعلق امور بھی زیربحث رہے۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پرامن اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کیلئے تمام سیاسی قیادت کا اتحاد ضروری ہے، صوبائی وسائل اور حقوق پر تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اپنا کردار کرنا ہوگا اور خیبرپختونخوا کے وسائل کا درست استعمال بھی یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ کو اس وقت بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے سنگین چیلنجز کاسامنا ہے، سکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ بعدازَاں جماعت اسلامی کی سینئر قیادت نے نماز جمعہ بھی گورنر ہاوس میں ادا کی اور گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔








