پشاور۔ 04 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صوبے کے باسی اپنی پولیس پر فخر کرتے ہیں جس کے شہدا نے اس وطن اور عوام کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ ترجمان کے مطابق گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ،ہمارے بانی قائد عوام شہید ذوالفقار علی …
خیبرپختونخوا کے باسی اپنی پولیس پر فخر کرتے ہیں جس کے شہدا نے وطن اور عوام کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے، گورنر فیصل کریم کنڈی
پشاور۔ 04 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صوبے کے باسی اپنی پولیس پر فخر کرتے ہیں جس کے شہدا نے اس وطن اور عوام کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
ترجمان کے مطابق گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ،ہمارے بانی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس دھرتی کی خاطر شہادت قبول کی، شہید بھٹو کے مشن پر ہزاروں کارکن قربان ہوئے اور اس ملک کے نظریاتی اور جغرافیائی تحفظ کے لیے شہدا ئے لاڑکانہ کے مشن کے وارث چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے پاکستان کھپے کے نعرے کے تحت سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے ورثا کو ہم یقین دلاتے ہیں کہ صوبے کے عوام اپنے محسن بیٹوں کو نہیں بھولے ان کا مشن جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص معرکہ حق میں ہماری افواج نے اس دھرتی کا سرفخر سے بلند کیا ،ہم سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔









