36 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومضلعی خبریںخیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ودہولڈنگ ایجنٹس کے لئے تربیتی...

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ودہولڈنگ ایجنٹس کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

- Advertisement -

پشاور۔24فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے سروسز پر صوبائی سیلز ٹیکس اور سیلز ٹیکس ودہولڈنگ ریگولیشنز 2020 ء سے متعلق آگاہی اور تربیت کے لئے مردان و ملاکنڈ ریجن کے ودہولڈنگ ایجنٹس کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی ورکشاپ کا انعقاد یو ایس ایڈ کے تعاون سے ٹاون ہال مردان میں کیا گیا- خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے افسران کی جانب سے سیلز ٹیکس آن سروسز ودہولڈنگ ریگولیشنز 2020 ء پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو سیلز ٹیکس کی ودہولڈنگ کرانے اور اس کے گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کارسے متعلق تربیت دی گئی۔

- Advertisement -

کیپرا کے ایڈیشنل کلکٹر مردان عمران خان نے ضلعی انتظامیہ اور یو ایس ایڈ کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے ورکشاپ کا انعقاد ممکن ہوا۔عمران خان نے شرکاء کو اپنی ٹیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سیلز ٹیکس آن سروسز کی صوبے اور ملک کی ترقی کیلئے اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔کیپراکے ڈپٹی کلکٹر عبدالوہاب نے ورکشاپ کے شرکاء کو سیلز ٹیکس آن سروسز کے حساب کتاب کا طریقہ کار اور گوشوارے جمع کرانے کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں اور انہیں بتایا کہ صوبائی قوانین کے تحت سیلز ٹیکس آن سروسز کی ودہولڈنگ ان کی ذمہ داری ہے اور کیپرا کا عملہ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ ان کے لئے ہر ممکن آسانی پیدا کرے۔

کیپرا کے اسسٹنٹ کلکٹر سفیان اقبال نے شرکاء کو مختلف سروسز پر ٹیکس کی شرح کے متعلق معلومات فراہم کی اور ان سے مشقیں بھی کروائیں۔ ایڈیشنل کمشنر مردان مجیب الرحمٰن نے شرکاء میں تربیتی اسناد تقسیم کیں اور کیپرا کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ورکشاپ منعقد کرانے پر کیپرا اور یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ کیپرا کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے اور ملک اور صوبہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296872

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں