خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تمام مریض صحت یاب، صوبے میں کوئی فعال کیس نہیں ہے، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ

64
Monkey pox
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تمام مریض صحت یاب، صوبے میں کوئی فعال کیس نہیں ہے، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ

پشاور۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد علی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے ایم پاکس کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ارشاد علی نے کہا کہ ایم پاکس کا پہلا مریض جو کہ مردان کا رہائشی ہے

، صحت یاب ہوگیا ہے اور اس کے بعد پختونخوا میں ایم پاکس کے تمام مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اورمردان کے مریض کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر اب پختونخوا میں فی الحال کوئی بھی ایم پاکس کا فعال کیس نہیں ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ اس سے قبل ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے قلیل عرصے میں بروقت حکمت عملی کے تحت ایم پاکس کے پھیلاؤ کو محدود کردیا۔ ارشادعلی نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور طورخم بارڈر سمیت انٹری پوائنٹس پر اب بھی سکریننگ بدستور جاری ہے۔