24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںخیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلاب اور دیگر حادثات میں 150 افراد...

خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلاب اور دیگر حادثات میں 150 افراد جاں بحق

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 150 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 128 مرد، 9 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث گلگت میں 5 اور آزاد کشمیر میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے نتیجے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ این ڈی ایم اے تمام کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ضروری اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں