پشاور۔07جون (اے پی پی) ملک بھر کی طرح خیبر پختو نخوا میں بھی کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں ، صوبائی محکمہ صحت کی اتوار کے روز کی رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں میں خیبر پختونخو امیں 486نئے مثبت کیسیز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران صوبے کے مختلف اضلا ع سے 14اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔جان بحق افراد میں سے 7کا تعلق پشاور 2کا باجوڑ سے اور ایک ایک کا نوشہرہ …
خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 14اموات،486نئے کیسیز رپورٹ, مریضوں کی کل تعداد 13487 ہو گئی ‘ صوبائی محکمہ صحت
پشاور۔07جون (اے پی پی) ملک بھر کی طرح خیبر پختو نخوا میں بھی کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں ، صوبائی محکمہ صحت کی اتوار کے روز کی رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں میں خیبر پختونخو امیں 486نئے مثبت کیسیز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران صوبے کے مختلف اضلا ع سے 14اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔جان بحق افراد میں سے 7کا تعلق پشاور 2کا باجوڑ سے اور ایک ایک کا نوشہرہ ،مردان،لوئیر دیر،مالاکنڈ اور کوہاٹ سے تھا۔ ان اموات کے ساتھ خیبر پختونخوا میں کورونا وائر س سے جاں بحق افراد کی تعداد 575ہو گئی ہے،جبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 13487ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں 92افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر صحتیاب ہو ئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں اب تک مجموعی طور 3542افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔صوبائی دارلحکومت پشاور اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ اضلا ع میں سرفہرست ہے جہاں کل 4974افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں، جبکہ اس ضلعے میںجانی نقصانات کی تعداد 307 ہے









