خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

83
Earthquake
Earthquake

پشاور۔ 28 اگست (اے پی پی):پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں پیر کی صبح زلزلےکےجھٹکے محسوس کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بج کر 35 منٹ پر صوبےکےمختلف شہروں پشاور ،باجوڑ مردان، لوئردیر اور سوات ،نوشہرہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ تھا۔