اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے4اضلاع میں5 روزہ انسداد پو لیو مہم 14 جولائی سے شروع ہو گی، جو 18 جولائی تک جاری رہے گی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دیامر، کوہستان اپر، کوہستان لوئر اور کولئی پالس میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سے کم عمر کے ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہائی رسک یونین کونسلز پر خصوصی توجہ کے ساتھ موثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر بار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں۔پولیو ویکسین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔انہوں نےکمیونٹی سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کرے۔