خیبر کے تھانہ علی مسجد پولیس نے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کرلیا

399

پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):خیبر کے تھانہ علی مسجد پولیس نے پیدل ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کر لیا۔خیبر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ایس ایچ او علی مسجد نفیس خان کی نگرانی میں انچارج عبدالرحیم نے علاقہ غلنی خوڑ میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشتبہ شخص سے جامع تلاشی کے دوران 1040گرام ہیروئین برآمد کرکے ملوث ملزم محمد علی ساکن افغانستان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کےلیے تھانہ علی مسجد منتقل کر دیا گیا جہاں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔