خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں گزشتہ ماہ 7.40 فیصد کمی

7
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں مئی 2025کے دوران 7.40 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 2.5 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2024 میں خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات کی مالیت 2.7 ارب روپے رہی تھی۔

اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں 0.2 ارب روپے یعنی 7.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گی گئی ہے۔