اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 44کروڑ72 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران9 ارب 84 کروڑ77 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد ماڈل کالج پنج گراں کی اپ گریڈیشن کے لئے 48 لاکھ، بلوچستان کانسٹیبلری کے لئے 4 کروڑ55 لاکھ ، پاکستان رینجرز پنجاب کے لئے 6 کروڑ 70 لاکھ ، نیشنل ریسپانس سنٹر سائبر کرائمز کے لئے 8 کروڑ، نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام کے لئے 4 کروڑ 50 لاکھ، اسلام آباد میں پولیس ریفارمز اور ماڈل پولیس سٹیشن کے قیام کے لئے 5 کروڑ79 لاکھ ، ایچ 16 میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لئے 8 کروڑ، فرنٹیئر کانسٹیبلری ساوتھ بلوچستان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے 10 کروڑ، فرنٹیئر کانسٹیبلری نارتھ بلوچستان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے 10 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔