داراز پاکستان کا 1.1 نیو ایئر میگا سیل کا آغاز

208
داراز پاکستان کا 1.1 نیو ایئر میگا سیل کا آغاز

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی داراز پاکستان نے صارفین کی سہولت اور ان کے نئے سال کے ارادوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے 1.1 نیو ایئر میگا سیل کا آغاز کیا ہے،25 دسمبر سے 5 جنوری تک صارفین زبردست رعایتوں اور خصوصی ڈیلز کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

دراز پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس سیل کے دوران فری ڈیلیوری، 25 کروڑ روپے کے مالیت کے واؤچرز، 60 فیصد تک کی فلیش سیلز اور 70 فیصد تک کی ہاٹ ڈیلز دستیاب ہوں گی جو نئے سال کی خریداری کا بہترین موقع ہے۔دراز 1.1 نیو ایئر سیل میں الیکٹرانکس، فیشن، ہوم اینڈ لیونگ اور ہیلتھ اینڈ بیوٹی سمیت مختلف کیٹگریز پر بڑی رعایتیں پیش کی جا رہی ہیں۔ محدود وقت کے لئے فلیش سیلز اور ہاٹ ڈیلز کا بھی حصہ ہیں جہاں صارفین کو زبردست قیمتوں میں خریداری کا موقع ملتا ہے۔

اس سیل کا مقصد صارفین کو ان کے تمام ضروریات کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے، چاہے وہ اپنے گیجٹس اپ گریڈ کرنا چاہیں، فیشن کو نئے انداز میں سجانا ہو، یا گھر کو نئے سال کے لئے تیار کرنا ہو۔نیا سال نئی شروعات کی علامت ہے اور داراز اپنے صارفین کو سمجھداری سے خریداری اور زیادہ سے زیادہ بچت کے ارادے بنانے کی حوصلہ افزائی دیتا ہے۔ فری ڈیلیوری اور آسان ادائیگی کے اختیارات کے ساتھ، داراز ان ارادوں کو پورا کرنا نہایت آسان بناتا ہے۔

اس کے علاوہ، میگا واؤچرز اور بینک ڈسکاؤنٹس کے ذریعے یہ سیل صارفین کو بہترین بچت کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ داراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان صایا نے بتایا کہ نیا سال عزم اور امید کا وقت ہے اور ہماری 1.1 نیو ایئر میگا سیل صارفین کو سال کا بہترین آغاز کرنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی سیلرز کو اپنے کاروبار کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے، یہ مہم پاکستان میں ای کامرس کو زندگی کا حصہ بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔11.11 اور 12.12 کی مہم کی زبردست کامیابی کے بعد داراز پاکستان میں ای کامرس کا تجربہ مزید بہتر کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔

1.1 نیو ایئر میگا سیل کی روایت صارفین کے اعتماد میں اضافے کا مظہر ہے جو مختلف کیٹیگریز، معیار اور سہولت فراہم کرتی ہے۔ داراز ہر خریدار کو آسان ریٹرن پالیسی کے ساتھ اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتا ہے تاکہ وہ سال کے اختتام کو بہتر انداز میں منا سکیں۔2025 کا آغاز سمجھداری سے کریں اور اپنی ضروریات کے مطابق بہترین خریداری کریں۔