وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی

114

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا دارالحکومت کو بند کرنے کا پروگرام حکومت کو دباﺅ میں لانے کا حربہ ہے جو ناکام ہوگا ، تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں سرکاری خزانہ کو بے دردی سے لوٹ رہی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ماضی میں حکومت کیخلاف کئی دھرنے کئے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا اور دھرنے ناکام ہوئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اسلام آباد کو بند کر کے حکومت کو پریشرائز کرنا چاہتے ہیں، ان کوا ب بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔