- Advertisement -
اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):دارالحکومت کی حدود میں بزرگ شہریوں کا ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرمیلا فاروقی نے بل پیش کرنے کی اجازت چاہی۔حکومت نے اس تحریک کی مخالفت نہیں کی۔تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے دارالحکومت کی حدود میں بزرگ شہریوں کا ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596469
- Advertisement -