اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):کابل ہوائی اڈے پرحالیہ خوفناک بم دھماکے کی تباہ کاری اور اس حوالے سے تصاویر نے دنیا بھرکو رنجیدہ کردیا اورلواحقین ابھی تک اپنے عزیزوں کی موت کا سوگ منا رہے ہیں جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن نے دہشت گروپ داعش ۔صوبہ خراسان (آئی ایس آئی ایس ۔کے )کوخبردار کیا ہے کہ اُسے بھاری قیمت چکانا ہوگی ۔ گذشتہ جمعرات کو کابل ایئرپورٹ کے باہر خوفناک دھماکہ …
داعش ۔خراسان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، امریکہ کو نقصان پہنچانے والوں کا تعاقب کریں گے، امریکی صدرجوبائیڈن کا انتباہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):کابل ہوائی اڈے پرحالیہ خوفناک بم دھماکے کی تباہ کاری اور اس حوالے سے تصاویر نے دنیا بھرکو رنجیدہ کردیا اورلواحقین ابھی تک اپنے عزیزوں کی موت کا سوگ منا رہے ہیں جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن نے دہشت گروپ داعش ۔صوبہ خراسان (آئی ایس آئی ایس ۔کے )کوخبردار کیا ہے کہ اُسے بھاری قیمت چکانا ہوگی ۔ گذشتہ جمعرات کو کابل ایئرپورٹ کے باہر خوفناک دھماکہ سے 13امریکی فوجیوں سمیت 170افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
صدر جوبائیڈن نے اپنی قوم سے خطاب میں کہاکہ ہم نے ابھی تک داعش سے بدلہ نہیں لیا اور متنبہ کرتے ہیں کہ جو عناصر امریکہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ہم اُن کا تعاقب کریں گے اور انہیں بالآخراپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، گروپ( آئی ایس آئی ایس ۔کے )اپنی قلیل تعداد کے باوجودبہت مہلک ثابت ہوا ہے جس نے افغانستان اورپاکستان میں بڑے دہشت گرد حملے کئے۔
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں آئی ایس آئی۔ کے کے آٹھ حملوں میں 515افراد جاں بحق اور 893زخمی ہوئے ، جبکہ افغانستان میں22حملوں میں 912افراد جاں بحق ہوئے ۔دریں اثناء ایک سینئر سیکورٹی عہددار نے بتایا کہ بھارت نے افغانستان کی تعمیر ِ نو اوربحالی کی آڑ میں بھاری سرمایہ داری کی اور جنگ زدہ ملک میں تین ارب ڈالر جھونکے اور تعمیر ِ نوکی آڑ میں اپنے پائوں جمانے کے لیے متعلقہ سرگرمیوں کے ساتھ اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے اپنی خفیہ سرگرمی جاری رکھی۔
بھارت سے بھاری فنڈنگ کے ذریعے کیرالہ کے نوجوانوں کوتربیت دی گئی جنہیں پاکستان ، افغانستان اور امریکی فوج کو ٹارگٹ بنانے کا ٹاسک دیاگیایہ نیٹ ورک داعش کے عناصر پر مبنی ہے جسے را کے افسران کنٹرول کررہے ہیں ۔ڈوول سٹریٹجی کے مطابق اس کا مقصد پاکستان کے داخلی اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے، اجیت ڈوول کایہ کھلا اعتراف ریکارڈ پر ہے ۔
پاکستان کے خلاف بھارت کی پالیسی اور بھی واضح ہوجاتی ہے اگراسے بنگلہ دیش میں بھارتی وزیرِ اعظم نریند مودی کے خطاب کی روشنی میں دیکھاجائے جہاں اس نے اعتراف کیا کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کو منقسم کرنے کے لیے مشرقی بنگال میں مکتی باہنی قائم کی بھارت اب بھی اپنا گندا کھیل جاری رکھے ہوئے ہے جوبلوچستان اور سندھ میں ناجائز مفادرکھنے کے لیے سرگرم ِعمل ہے۔
بھارتی انٹیلی جنس نے تحریک ِطالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) سے بھی رابطے قائم کئے اور اسے ملک میں اہم فوجی اداروں پر حملوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا ، جس کا افغان انٹیلی جنس کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ قریبی تعاون تھاطالبان کے اچانک نمودار ہونے اور افغان دفاعی فورسزز کی پسپائی سے بھارت کوسخت دھچکہ لگااور پاکستان میں دہشت گردی کی لہر اور افراتفری پھیلانے کی اُسکی دیرینہ اور مہنگی کوشش ناکام ہوئی ۔
بھارت جس نے بالی وڈ کی فلموں کے ذریعے اپنا معتدل تشخص پیش کرنے کا تاثر دیا ، کے برعکس حقیقت میں بھارت خطہ بلخصوص افغانستان میں امن کو نقصان پہنچانے کا کردار ادا کررہا ہے اور پاکستان اور چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف اسکی سرگرمیوں کے حوالے سے دیکھا جائے تواس کے خوفناک انکشافات ملتے ہیں ۔اقوامِ متحدہ کی تجزیاتی اورمانیٹرنگ کی 12ویں رپورٹ کے مطابق ایک رکن ملک کا کہنا ہے کہ داعش نے بھارت کے ساتھ (ہند ولایا) الحاق کیا جس کا اعلان ،2019ء کو کیا گیا ۔ اسکے ارکان کی تعداد 180اور 200کے درمیان ہے۔
رپورٹ میں بھارتی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹکہ میں داعش کے کافی تعداد میں ارکان موجودہیں۔ گزشتہ سال مئی میں داعش نے بھارت میں ایک الگ صوبہ قائم کرنے کا دعویٰ کیا تھا ،داعش کے ایک ہفت روزہ الانباء کے صفحہ اول ان حملہ آوروں کے لیے وقف تھاجنہوں نے اگست2020ء میں جلال آباد پر دہشت گرد حملہ کیا،
رپورٹ کے مطابق اس شہرپر25سے زائد دہشت گروں نے حملہ کیا جن میں چار بھارتی اور چار تاجک دہشت گرد شامل تھے، تین بھارتیوں میں سے ایک تربیت یافتہ ڈاکٹر تھاجس کا نام اعجاز کلوکتیا پورائل تھا ۔فروری 2020ء میں داعش کا پراپیگنڈا پبلکیشن (وائس آف ہند) ایک آن لائن ادارہ قتال میڈیا سینٹر نے جاری کیا ۔








