اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران دالوں کی قومی برآمدات میں 2.24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2018ءکے دوران دالوں کی درآمدات 104.9 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی …
دالوں کی برآمدات میں دو ماہ کے دوران 2.24 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران دالوں کی قومی برآمدات میں 2.24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2018ءکے دوران دالوں کی درآمدات 104.9 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 102.603 ملین رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں جولائی اور اگست 2018ءکے دوران دالوں کی ملکی درآمدات میں 2.297 ملین ڈالر یعنی 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








