دالوں کی درآمدات میں سات ماہ کے دوران 36 فیصد کمی

63
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 952 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ جاری مالی سال 2017-18ءکے پہلے سات ماہ جولائی تا جنوری کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 36 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں پہلے سات ماہ کے دوران 315 ملین ڈالر مالیت کی دالیں درآمد کی گئی ہیں