ایل پی جی سلنڈر کی اوسط قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران ایل پی جی سلنڈر کی اوسط قیمت میں 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران 11 کلوگرام کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت اوسطاً 1062.6 روپے رہی ہے جبکہ مالی سال 2016ءکے دوران 11 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی اوسط قیمت 1034.96 روپے رہی تھی۔