اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اور ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے جمعرات کے روزمحافظ محرم ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی کالز کا جائزہ لیا اور افسران کو محرم الحرام کے دوران شہریوں کے مسائل کے فوری جواب اور بروقت حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ پولیس حکام نے جمعرات اے پی پی کو بتایا کہ ڈی جی سیف سٹی نے کنٹرول روم …
ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ کا محافظ محرم ایپ پر شہری ردعمل کا جائزہ ، فوری کارروائی کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اور ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے جمعرات کے روزمحافظ محرم ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی کالز کا جائزہ لیا اور افسران کو محرم الحرام کے دوران شہریوں کے مسائل کے فوری جواب اور بروقت حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
پولیس حکام نے جمعرات اے پی پی کو بتایا کہ ڈی جی سیف سٹی نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور موصول ہونے والی شکایات کونمٹانے کے عمل کی نگرانی کی۔ محمد ہارون جوئیہ نے رسپانس میکنزم کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ پوری طرح چوکس رہیں اور ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی ہر کال کا فوری جواب دیں۔انہوں نے کنٹرول روم کے عملے کو ہدایت کی کہ متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ موثر کوآرڈینیشن کے ذریعے شہریوں کی شکایات کو بلا تاخیر دور کرنے کو یقینی بنائیں۔ڈی جی نے اس بات پر زور دیا کہ محافظ محرم ایپ محرم الحرام کے دوران شہریوں کی سہولت اور عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ سیف سٹی اسلام آباد نے پورے محرم میں سکیورٹی آپریشنز میں مدد اور بروقت عوامی امداد کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال جاری رکھا ہے۔ محمد ہارون جوئیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے اور فوری خدمات فراہم کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔







