اس وقت حکومت کی ترجیح جانیں بچانا ہے،وینزویلاصدر

وینزویلا حکومت کی ترجیح جانیں بچانا، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری

کراکس ۔25جون (اے پی پی):وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی حکومت کی ترجیح ’جانیں بچانا‘ ہے اور حکام منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

بی بی سی کے مطاابق روڈریگیز کا کہنا تھا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں امریکا، ڈومینیکن ریپبلک، میکسیکو اور ایل سلواڈور سمیت دیگر ممالک سے امدادی کارکن پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے گھر کھونے والوں کے لیے ہوٹلوں اور پناہ گاہوں کا انتظام موجود ہے اور عوامی خدمات کے لیے تمام غیر ضروری سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔عبوری صدر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ کراکس کے شمال میں واقع ریاست لا گوائیرا متاثر ہے جہاں درجنوں عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اسے ’آفت زدہ علاقہ‘ قرار دیا ہے۔32 ہلاکتوں کی اطلاعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے عبوری صدر کا کہنا تھا کہ اس میں لا گوائیرا میں ہونے والی ممکنہ ہلاکتیں شامل نہیں۔