اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):ملک میں دالو ں کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان کے ادارہ برائےشماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مختلف اقسام کی دالوں کی درآمدات پر 442 ملین ڈالر کا ذر مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہے ،
گزشتہ مالی سال کی سی مدت میں دالوں کی درآمدات پر 515 ملین ڈالر کا ذر مبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اعدادو شمار کے مطابق فروری میں دالوں کی درآمدات پر 49 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا جوجنوری میں 47 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 62 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2023 میں مختلف اقسام کی دالوں کی درآمدات پر 748 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔