دبئی ایئر شو 2025 میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے، تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

دبئی۔25نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئر شو 2025 نے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جو کہ 2023 کے مقابلے میں دوگنا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق دبئی ائیر شو عالمی سطح پر منعقد ہونے والے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد ماہرین، ماہرینِ صنعت …

دبئی۔25نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئر شو 2025 نے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جو کہ 2023 کے مقابلے میں دوگنا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق دبئی ائیر شو عالمی سطح پر منعقد ہونے والے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد ماہرین، ماہرینِ صنعت اور سیاحوں نے شرکت کی۔

ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا جن میں سے 440 نے پہلی بار شرکت کی جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کی جو کہ اس ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔نمایاں معاہدوں میں ایمریٹس ایئر لائن کا بوئنگ سے 65 اضافی 777-9 طیارے اور ایئربس سے آٹھ A350-900 طیارے خریدنے کا معاہدہ شامل ہے جن کی مجموعی مالیت 41.4 ارب ڈالر ہے۔

دوسری جانب، فلائی دبئی نے بوئنگ کے ساتھ 75 بوئنگ 737 میکس طیارے خریدنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کی مالیت 13 ارب ڈالر ہے۔ایونٹ میں اس بار تاریخ کا سب سے بڑا اسپیس پویلین بھی شامل تھا جو یو اے ای اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایئر شو میں ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات بھی پیش کیے گئے جو متحدہ عرب امارات کے مستقبل کی پائیدار فضائی صنعت کی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید خبریں