دبئی میں بارہ ماہ کے دوران 26 نئے ہوٹل کھولے گئے

58
دبئی میں بارہ ماہ کے دوران 26 نئے ہوٹل کھولے گئے

دبئی۔29جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات دبئی میں سیاحت و معیشت کے ادارے کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران 26 نئے ہوٹل کھولے گئے، جن میں کمروں کی تعداد 4ہزار587 ہے۔

اردو نیوز کے مطابق نومبر 2022 میں دبئی میں 794 ہوٹلز کے کمروں کی کل تعداد 145098 تھی جو نومبر 2023 کے آخر میں بڑھ کر 149685 تک پہنچ گئی جبکہ ہوٹلز کی تعداد 794 سے بڑھ کر 820 ہوگئی ہے۔ دبئی کے تمام ہوٹلز کی اوسط مصروفیت 73 فیصد رہی جبکہ 2021 میں یہ مصروفیت 66 فیصد تھی۔

دبئی میں فائیو سٹار ہوٹل مارکیٹ کے کل گنجائش کے حوالے سے 34 فیصد تک مصروف رہے۔فائیو سٹار 149 ہوٹلزکے 49100 کمرے مصروف رہے۔ مصروفیت کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 187 فور سٹار ہوٹلز کے 42 ہزار کمرے مصروف رہے۔