میلبورن۔29جنوری (اے پی پی):بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سائمن بولیلی اور ان کے …
آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل، روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن کے نام

مزید خبریں
میلبورن۔29جنوری (اے پی پی):بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل اطالوی جوڑی کو شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔
مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل اطالوی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(0-7) اور 5-7سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔
اس فتح کے بعد بھارتی ٹینس سٹار روہن بھوپنا مینز ڈبلز ٹائٹل جیتنے والے تیسرے بھارتی ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں اس کے علاوہ روہن بھوپنا کا یہ دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے اس سے قبل انہوں نے 2017 میں کینیڈین ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابرووسکی کے ساتھ ملکر فرنچ اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا۔43 سال کی عمر میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیتنے پر روہن بھوپنا مردوں کے ٹینس میں سب سے زیادہ عمر کے گرینڈ سلام چیمپئن بھی بن گئے ہیں۔
انہوں نے نیدرلینڈز کے جین جولین روجر کے ریکارڈ کو بہتر کیا ہے،انہوں نے 40 سال کی عمر میں مارسیلو آریوولا کے ساتھ ملکر2022 کے فرنچ اوپن ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 43 سالہ روہن بھوپنا نے پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیتا ہے۔








